(سٹی 42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےگریزان لندن کے بیرسٹر طارق کی سوسائٹی سے خطاب کی دعوت قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سے گریزان لندن کے بیرسٹر ڈاکٹر طارق نے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر قانون دان میاں ظفر اقبال بھی موجود تھے، بیرسٹر طارق نے چیف جسٹس کو گریزان سوسائٹی میں خطاب کی دعوت دی، جسے چیف جسٹس نے قبول کرلیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر طارق نے ڈیم فنڈ کیلئے چیف جسٹس کو 5 کروڑ کا چیک بھی دیا۔