(زین مدنی) معروف ٹی وی اداکارہ ماڈل اور شوہوسٹ ناجیہ بیگ کی شادی ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ناجیہ بیگ کی شادی ان کے گھر والوں کی مرضی سے ہوئی ہے اور دولہا ان کا رشتہ دار بھی ہے۔ ناجیہ بیگ نے معروف ٹی وی ڈراموں میں کام بھی کیا اور مختلف ٹی وی چینلز کے شوز میں بھی بطور ہوسٹ کام کرچکی ہیں۔
تاحال یہ علم نہیں ہوسکا کہ ناجیہ بیگ اب شادی کے بعد شوبز میں کام کریں گی یا نہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سائن کئے ہوئے ٹی وی پراجیکٹس مکمل کرائیں گی۔دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں اور فنکاراﺅں نے ناجیہ بیگ کو ان کی شادی پر ڈھیروں مبارکبادیں دی ہیں۔