ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے صنعتکاروں سے بڑا وعدہ کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے صنعتکاروں سے بڑا وعدہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن علی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز کے گروپ لیڈر  گوہر اعجازکی درخواست پر وزیر اعظم  عمران خان نے پنجاب کے صنعتکاروں سے سستی گیس کی فراہمی کا وعدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کی قیادت میں اپٹما کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پنجاب کی ٹیکسٹائل کو دیگر صوبوں کی طرح سستی گیس اور بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوہر اعجاز نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکسٹائل صنعتوں کے لیے  وعدے کے مطابق گیس نرخ 600روپے کا نوٹیفکیشن جاری کرائیں تاکہ پنجاب کی صنعت چل سکے۔

وفد نے بجلی اور گیس کی قیمت ملک میں یکساں ساڑھے چھ ڈالر فی یونٹ فوری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ گوہر اعجاز اور اپٹما کے وفد کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کا یقین دلایا۔گوہر اعجاز اور وفد نے امید ظاہر کی ہے کہ اب ملاقات کے بعد اگلے ہفتے انکے مسائل کا حل نکل آئے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer