ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پرتحریری فیصلہ جاری

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پرتحریری فیصلہ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری : پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری ۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر  سپریم کورٹ نے3صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے میں عمران خان کی احاطہ عدالت سےگرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ احاطہ عدالت میں گرفتاری سےعمران خان کےبنیادی حقوق متاثرہوئے،سپریم کورٹ کاعمران خان کوکل دن 11بجےاسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کرنےکاحکم دیا گیا ہے۔ 

 تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ رجسٹرارہائیکورٹ عمران خان کی درخواست مقررکرنےکیلئےچیف جسٹس کوپیش کریں،اسلام آبادپولیس عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے،ہائیکورٹ میں پیشی تک عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے،عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں 10مہمانوں سےملاقات کرسکیں گے۔ 

 تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کاحکم عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی تک برقراررہےگا،سپریم کورٹ کافیصلہ نیب کےالقادرٹرسٹ کیس پراثراندازنہیں ہوگا، عمران خان کوجس اندازمیں گرفتارکیاگیاوہ انصاف کےحق کےمنافی ہے،عمران خان کی گرفتاری عدلیہ کی توقیرکےبھی خلاف ہے،عمران خان پہلےہی اسلام آباددہائیکورٹ کےسامنے سرنڈرکرچکےہیں۔