ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ  

Electricity price increased,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین پر بجلی بم گرا دیا، بجلی کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 3 مئی2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرانے کے الیکٹرک کے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری منظوری دیدی،اس کا اطلاق صرف مئی کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

 نیپرا نے کہاہے کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا۔