ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کا فیصلہ آنے کے کچھ ہی دیر بعد عمران خان کی نیب حراست کے دوران دس مئی کو مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ فون پر گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی۔  اس فون گفتگو میں سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ میں اپنی نیب گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کے متعلق مسرت جمشید چیممہ سے معلومات حاصل کرتے اور خود کو عدالت میں طلب کروانے کے لئے دباو ڈالنے کی غرض سے اعظم سواتی کو کسی "دوسری طرف" بات کرنے کی ہدایت پہنچانے کے متعلق  کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

اس آڈیومیں عمران خان کو چیف جسٹس آف پاکستان کے متعلق کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ " نہیں یہ کیا کر رہا ہےیہ جو  چیف جسٹس ہے۔ یہ تو آرڈر لیتا ہے ان سے".مسرت جمشید چیمہ انہیں جواب دیتی ہیں سر  ابھی اس نے،یہ کہ رہا ہے نیب والے آئیں، فلانے آئیں،تو ہم نے کہا ہے، سلمان صفدر صاحب کو، میں ان کے بالکل سامنے کھڑی ہوں،میں صفدر صاحب  کے بالکل ساتھ کھڑی ہوں۔ کہ بھئی آپ ان کو کہیں کہ کہیں کہ کورٹ میں پروڈیوس کریں۔ہمیں (عمران خان کو) کورٹ میں لے کے آئیں،کورٹ میں میں پیش کریں ناں، ہم نہیں ایسے جا سکتے، ہم اس عدالت میں ہی موجود ہیں جس جج کے پاس آپ کا کیس لگا ہوا ہے، چیف جسٹس  عمران خان اس پر مسرت جمشید چیمہ سے کہتے ہیں " نہیں یہ (چیف جسٹس) تو اُن سے آرڈرلیتا ہے، ابھی اعظم سواتی سے بات کرو اُدھر دوسری طرف، ابھی اعظم سے یہ ضرور کہنا۔" مسرت جمشید اس پر کہتی ہیں اوکے اوکے سر، اپنا خیال رکھیئے گا۔

اس فون کال کی ابتدا میں عمران خان کہتے ہیں "ہاں مسرت صورتحال کیا ہے، ان کو  پہنچ گئی میسج؟"

مسرت جمشید چیمہ: سر میں نے میسج پہنچایا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ: ادھر ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں، ہم کہہ رہے ہیں کہ ہم نہیں جائیں گے، کسی صورت بھی عمران خان کو پیش کریں۔

عمران خان: نہیں، لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں؟ 

مسرت جمشید چیمہ: خواجہ حارث، سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کےساتھ بیٹھی ہوں، بات کراسکتی ہوں۔

عمران خان: اعظم سواتی سےبات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پریہ ضرور کریں، یہ جو  انہوں نےکیا ہے بالکل غیرقانونی چیز ہے۔