ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاوس پر حملہ میں ملوث 80 افراد گرفتار

Jinah House, Security installations, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکورٹی اداروں نےجناح ہاوس پر حملہ میں ملوث بلوائیوں میں سے اہم سیاسی رہنماوں سمیت 80افراد کوشناخت کر کے گرفتار کر لیا۔لاہور کے مختلف مقامات پر حملے دھاوا بولنے والے 129افراد گرفتارہوچکے ہیں ۔مجموعی طور پر اہم مقامات پر حملوں میں شامل 322 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

سرکاری زرائع کے مطابق شیخوپورہ سے 56افراد گرفتار کر لیے گئے ، قصور سے 17افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ننکانہ صاحب سے 40 شر پسند گرفتار کئے گئے۔ تحریک انصاف کے کئی سوشل میڈیا اراکین کو بھی شر انگیز پیغامات اور مواد پھیلانے پر گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ رات عالیہ حمزہ عمران ریاض ، نوید،عباد فاروق،عائشہ بھٹہ،اکرم عثمان ہارون الرشید گل بہادر خان بھی گرفتارکیا جاچکے ہیں