چیف جسٹس آف پاکستان نے احاطہ عدالت سے کسی کو بھی گرفتار کرنے پر پابندی عائد کردی

 چیف جسٹس آف پاکستان نے احاطہ عدالت سے کسی کو بھی گرفتار کرنے پر پابندی عائد کردی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آج کے بعد احاطہ عدالت سے کسی کو بھی گرفتار کرنے پر پابندی عائد کردی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر عمران خان کو عدالت کے حکم پر پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ احاطہ عدالت میں آج کے بعد کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، سیکیورٹی کے افراد رجسٹرار کی اجازت کے بعد ہی عدالتوں میں داخل ہوسکیں گے۔