سجاد پیرزادہ :سرکاری اداروں پر حملے، توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کے خلاف 11 مقدمات درج, پولیس نے 202 شرپسند افراد کو گرفتار کرلیا .
پرتشدد کارروائیوں میں 70پولیس افسر ، اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی 22 سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایاگیا،جلایاگیا۔ شر پسند عناصر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں 2، تھانہ شمالی چھاؤنی میں1، تھانہ ریس کورس میں 3 مقدمات درج کیےگئےہیں۔
جبکہ تھانہ شادمان میں 1، تھانہ گلبرگ میں 2اور تھانہ ماڈل ٹاؤن میں2 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔