پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند لاہور کی شاہراہیں کھل گئیں

پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند لاہور کی شاہراہیں کھل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث بند شاہراہیں کھول دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں رات گئے تک پی ٹی آئی کارکنان کا وقفے وقفے سے احتجاج جاری رہا اور کارکنان کے منتشر ہونے کے بعد شہر کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں تاہم مال روڈ انڈر پاس سے لے کر دھرم پورہ انڈر پاس تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاہور کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے، رات سے بند فیروزپور روڈ قرطبہ چوک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا جب کہ کنال روڈ، جیل روڈ اور ظفرعلی روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے بازار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے تاجر برادری کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،صوبائی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔