ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

 تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔اسلام آباد پولیس نےبدھ کی دوپہر بھی شاہ محمود کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ گرفتار نہ ہوسکے تھے۔تاہم اب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ، اسلام آباد اور پنجاب میں حالیہ جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نامزد ہیں۔

گرفتاری سے پہلے شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا ، ان پر کور کمانڈر لاہور واقعہ کا لگا الزام جھوٹ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو کل رات ساڑھے 11 بجے کے قریب سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا،  فوادچوہدری گرفتاری سے بچنے کیلئے تقریبا 12 گھنٹے سپریم کورٹ کی عمارت میں موجود رہے۔ 

اس دوران فواد کے بھائی فیصل چوہدری نے چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کی، فیصل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے گھر  بھی گئے مگر بات نہ بن سکی ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور علی زیدی بھی گرفتار کر لیے گئے ۔