(ویب ڈیسک) سندھ میں پندرہ جون سے شروع ہونے والے انٹر کے سالانہ امتحانات ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی اسٹرینگ کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ 16جون کو ہوگی جس کی وجہ سے سندھ بھر میں انٹر کے سالانہ امتحانات کاانعقاد پندرہ جون نہیں ہوسکے گا۔
سرکاری سکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنایا جائے گا جب کہ انتخابی ڈیوٹی کے لیے اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات ری شیڈول ہونے کے باعث تعلیمی سیشن بھی تاخیر کا شکار ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈ پندرہ جون سے انٹر کے امتحانات کی تیاری کو حتمی شکل دے چکے تھے تاہم بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان پر امتحانات کا منظور شدہ شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔