(محمد ساجد) تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے، دانیہ بھی سوشل میڈیا پر متحرک ہے جو کہ اپنے شوہر کی برہنہ ویڈیو شیئر کرچکی ہے جبکہ عامر لیاقت کا اہم بیان سامنے آیا۔
تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت سے طلاق لینے سے قبل دانیہ سوشل میڈیا پر مختلف ثبوت شیئر کررہی ہے، معروف میزبان و سیاستدان، ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی جوابی وار کررہے ہیں، برہنہ ویڈیو کے سامنے آنے پر عامر لیاقت نے ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس کئے جن میں لکھا کہ 'جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔آئینہ ہمارا ہے۔ کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں ۔ عامرلیاقت واپس آئے گا۔
جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔۔آئینہ ہمارا ہے۔۔
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں ۔۔ عامرلیاقت واپس آئے گا ان شا اللہ
ایک اور ٹویٹ کرتے کہا کہ' میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا ۔
میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
ھُنَ لباسُ لَکُم وَانتُم لِباسُ لھُنّ
وقت مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں
عامر لیاقت کا کہناتھا کہ'یقین کامل کےساتھ عزت سے کھیلنے اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کوسُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جواسی کا منکر تھااورسیدناموسی کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا ہوں۔
یقین کامل کےساتھ عزت سے کھیلنے اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کوسُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جواسی کا منکر تھااورسیدناموسی کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا ہوں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
مزید ایک ٹویٹ کرتے لکھا کہ'"جو گھروں میں جھانکیں اور مزے لےکرخبریں سنائیں ان کی آنکھیں پھوڑ دو" تیرے مصطفی کا حکم ہے اور وہ کیسا لمحہ تھا جب فاروق اعظم مدد کی خاطر گھر میں داخل ہوئے تو بوڑھی عورت نے مدد لینے کے بجائے کہا "دستک دیے بنا گھر میں اس لیے داخل ہوگئے کہ امیرالمومنین ہو؟اب جرم کا فیصلہ بھی تم کرو۔<br
"جو گھروں میں جھانکیں اور مزے لےکرخبریں سنائیں ان کی آنکھیں پھوڑ دو" تیرے مصطفی کا حکم ہے اور وہ کیسا لمحہ تھا جب فاروق اعظم مدد کی خاطر گھر میں داخل ہوئے تو بوڑھی عورت نے مدد لینے کے بجائے کہا "دستک دیے بنا گھر میں اس لیے داخل ہوگئے کہ امیرالمومنین ہو؟اب جرم کا فیصلہ بھی تم کرو
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
/>