منحرف اراکین کا ریفرنس مسترد ہونے پر تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرلیا

منحرف اراکین کا ریفرنس مسترد ہونے پر تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرلیا
کیپشن: Deviant Member Reference
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کا ریفرنس مسترد،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چو دھری کا رد عمل آگیا۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کا ریفرنس مسترد ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متوقع تھا،یہ بات واضح ہو چکی تھی کہ کیا فیصلہ آ رہا ہے، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،الیکشن کمیشنر کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔

الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے،جو پارٹی سے لوٹے ہوئے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ وہ آپ کا حصہ ہی ہیں،یہ سارے لوٹے اپنے حلقوں میں نواز شریف کی تصاویر لگاتے پھر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ احمقانہ ہے۔

فواد چو دھری کا مزید کہناتھا کہ اس طرح کی لاقانونیت کے خلاف تحریک انصاف میدان میں آئے گی اور یہ جنگ عوام کے ساتھ جیت کر دکھائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer