ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں صدر عارف علوی کے خلاف قرارداد مذمت منظور

president alvi in national assembly pakistan
کیپشن: president alvi in national assembly pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی اسمبلی نے صدر مملکت کے خلاف غیرآئینی احکامات پر قرارداد مذمت منظور کرلی۔

 قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیر آئینی احکامات جاری کیے، صدر عارف علوی نے ایوان صدر کے دفتر کا غیر آئینی استعمال کیا۔

 قومی اسمبلی میں قرارداد محسن داوڑ نے پیش کی، جی ڈی اے نے صدر مملکت کے خلاف قرارداد کی مخالفت کی، قرار داد کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیر آئینی احکامات جاری کئے، یہ ایوان صدر مملکت کے غیر آئینی احکامات کی مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق ایوان سمجھتا ہے کہ آئین کے مطابق ہر شہری آئین کا تابع ہے، صدر پاکستان کے حلف کے مطابق اپنے عہدے کو ذاتی مفاد کو سرکاری مفاد پر ترجیح نہیں دینگے، صدر پاکستان آئین کے تحفظ اور دفاع کے پابند ہیں۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ صدر کی طرف سے بیان کردہ غیر آئینی موقف پر ایوان کو شدید اعتراض ہے، صدر کا آئین سے انحراف عہدے اور پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے، ایوان صدر پر زور دیتا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہ کر آئین کے مطابق زمہ داریاں ادا کریں۔