ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر پرویز الہٰی کاانکار،اٹارنی جنرل کھل کرسامنے آگئے

 اسپیکر پرویز الہٰی کاانکار،اٹارنی جنرل کھل کرسامنے آگئے
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کرسکتے ہیں۔

ایک بیان میں اشتر اوصاف نے کہا کہ قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنا اسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے قائمقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کردیا تھا۔

ترجمان مسلم لیگ (ق) نے چوہدری پرویز الہٰی کے گورنر پنجاب بننے سے انکار کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس کا عملہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاس پنجاب اسمبلی میں قائمقام عہدے کی سمری پر دستخط کےلیے آیا تھا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر ہاؤس کے عملے کو واپس بھجوادیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔