مسجد نبویؐ کے واقعے پر درج مقدمے،قاسم سوری کا بڑااقدام

مسجد نبویؐ کے واقعے پر درج مقدمے،قاسم سوری کا بڑااقدام
کیپشن: Islamabad High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مسجد نبویؐ کے واقعے پر درج مقدمے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔

قاسم سوری کا درخواست میں موقف ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراسانی سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج مقدمات کو خارج کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ گئے تو روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دینے کت وقت مسجد نبویؐ کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے شہروں فیصل آباد، اٹک، بورےوالا، گوجرہ میں توہین مسجد نبویﷺ پر مقدمہ درج کیے گئے۔ مقدمے میں عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر، انیل مسرت، نبیل مسرت، رانا عبدالستار سمیت 150 افراد ملزم نامزد ہیں۔