لیسکو کی جعلی ٹیمیں متحرک، دھمکی آمیز نوٹس دیکرعوام سے لاکھوں بٹورنے لگیں

lesco power lines
کیپشن: lesco power lines
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا: موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی شہر میں لیسکو کی جعلی ٹیمیں متحرک ،  شہریوں کو دھمکی آمیز نوٹس بھجوا دیئے، بھاری رقوم بٹوری جانے لگیں۔

 رپورٹ کے مطابق گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں لیسکو کی جعلی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سینکڑوں صارفین کو دھمکی آمیز نوٹسز بھجوا دیئے ۔  جعلی نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ آپ کا میٹر چیک کیا گیا جس کے مطابق زائد بل بھجوایا جائیگا۔ نوٹس میں زائد بل سے بچنے کے لئے ایک مشکوک  موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ جعلی ٹیمیں دھمکی آمیز نوٹسز بھجوا کر صارفین کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم بٹورنے لگیں۔دوسری طرف لیسکو نے نوٹسز کو جعلی قرار دے دیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ لیسکو حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے ایسا کوئی بھی نوٹس ملنے پر صارفین متعلقہ دفاتر سے رجوع کریں۔