ویب ڈیسک:معروف میزبان و سیاستدان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کا اکاؤنٹ ’ دانیہ عامر‘ کے نام سے تھا تاہم اب اُنہوں نے اپنا تبدیل کرلیا ہے۔
اُنہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’ دانیہ ملک‘ کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اب تک اُنہوں نے 36 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔اس کے علاوہ دانیہ شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے عامر لیاقت حسین کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کردیا۔
تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔