عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا

عید الفطر 13 مئی کو ہوگی،2 اسلامی ممالک نے اعلان کردیا
کیپشن: eid ul fitr 2021
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے چند روز باقی ہیں،مسلمان یکم شوال کو عیدالفطر مناتے ہیں اس حوالے سے چاند کے نظر آنے کی پیشگوئیاں جاری ہیں، 2 اسلامی ممالک نے 13 مئی بروز جمعرات کو عیدالفطر کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے متعلقہ کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں تاکہ وہ  شوال کے چاند کے بارےجو فیصلہ اس کو مانا جائے اور رمضان المبارک کے الوادع ہونے کے بعد یکم شوال کو مسلمان عیدمناتے ہیں، مگر 2 ایسے اسلامی ممالک ہیں جہاں عیدالفطر 13 مئی کو منانے کا  باقاعدہ اعلان کیاگیا، دونوں ممالک میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

مزید پڑھئے: این سی او سی نےعیدالفطر کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی

ملائیشیا اور انڈونیشیا عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کرنے والے پہلے 2 اسلامی ممالک بن گئے ہیں, دنوں ممالک کی حکومت نے اعلان کیا کہ عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہوگی، ٹویٹر پر باقاعدہ ٹویٹ بھی کیاگیا۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جہاں رمضان المبارک کے اختتام سے چند روز قبل ہی رواں سال عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا،اس حوالے سے آسٹریلین قومی امام کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer