ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین شاہ، نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی

شاہین شاہ، نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی
کیپشن: pak vs zimbabwe
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان اور زمبابوے  کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سریز اپنے نام کرتے زمبابوے  کو اس میں وائٹ واش کردیا،اس میچ میں  شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے  کوکلین سوپ کردیا،دوسرے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی 5،5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے پوئلین کا راستہ دکھایا،زمبابوے   کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔

ایک صدی میں پہلی بار دونوں لیفٹ آرم بولرزکے 5،5شکار کا موقع بھی اسی میچ میں آیا،کسی ایک میچ میں 3مختلف بولرز کی 5،5وکٹیں حاصل کرنے کا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے،اس ریکارڈ میں حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی حصہ دار بنے، مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی بار 3 بولرز نے اس طرح کا مشترکہ کارنامہ سرانجام دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نےدو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور 147 رنز سے جیت کر زمبابوے کو وائٹ واش کر لیا۔دوسری اننگز میں زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی، قبل ازیں پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer