ڈپٹی کمشنر لاہور ان ایکشن؛سختی سے کریک ڈاؤن کی ہدایات کردی

ڈپٹی کمشنر لاہور ان ایکشن؛سختی سے کریک ڈاؤن کی ہدایات کردی
کیپشن: DC Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد/درنایاب)ضلعی انتظامیہ کوروناوائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئے متحرک، ڈپٹی کمشنر لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سختی سے کریک ڈاؤن کی ہدایات کردیں۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور  مدثر ریاض ملک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹوں، دکانوں پر لاک ڈاون کے احکامات پر عمل درآمد کروائیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لئےسختی کی جائے ، کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھئے: ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعدد ٹویٹس میں کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 ڈپٹی کمشنر لاہور  مدثر ریاض کا مزید کہناتھا کہ مساجد میں نماز عید کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے،ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں فلیگ مارچ کو یقینی بنائیں ، شہر کے کسی بھی ہوٹل میں ان اور آؤٹ ڈور ڈائٹنگ نہ ہونے دی جائے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے جی سویٹس اور بیکرز فیکٹری کا دورہ کیا، ڈیفنس روڈ پر واقع فیکٹری کے گودام سے 250 بیگز چینی قبضے میں لے لی،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے کارروائی کرتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی تفصیلات نہ بتانے پر گودام کو سیل کیا گیا ہے،سٹور میں تقریباً 250 چینی کے بیگز موجود تھے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں دکھایاگیا۔

علاوہ ازیں کورونا کے حوالے سے مکمل لاک ڈاون کا چوتھا روز ہے، کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اورسی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیاگیا،فلیگ مارچ میں فوج،رینجرز اورپولیس نے حصہ لیا، کمشنر لاہور کی سربراہی میں فلیگ مارچ ٹاون ہال سے انارکلی بازار،لوہاری دروازے ، اکبری منڈی،دہلی دروازہ،سرکلر روڈ،لاری اڈہ،داتا دربار،بھاٹی چوک ، شاہ عالم چوک ،رنگ محل،کشمیری بازار،کوتوالی چوک،مسجد وزیر خان ،انارکلی بازار،شاہ عالم بازار، کشمیری بازار ،اکبری منڈی اوردہلی گیٹ سے گزرا۔

کمشنر لاہور و سی سی پی او نے مکمل لاک ڈاون کے تحت پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری کورونا ایس او پیز کے تحت لاک ڈاون پر عمل کو یقینی بنائیں، تمام انتظامی ادارے فیلڈ میں موجود ہیں،شہریوں کے پاس کورونا ایس او پیز پر سو فیصد عمل کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں بند دکانوں کو چیک کیا جارہا ہے،کمشنر لاہور نے انارکلی میں بازار میں ماسک بھی تقسیم کئے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer