سٹی 42: آئی جی پنجاب کے احکامات پرلاہورسمیت صوبہ بھر میں عید الفطر کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، لاہورمیں 51سومساجدپر 5ہزار سے زائد ملازمین جبکہ صوبہ بھرمیں 25ہزار 2سو مساجد پر36ہزار ملازمین سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
عید الفطر پرلاہورسمیت صوبے کی 25249مساجد، امام بارگاہوں اور807کھلے مقامات پر ہونے والے عید اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے 36086 افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔عید سیکیورٹی ڈیوٹی میں 256گزیٹڈافسران،522انسپکٹرز،1731سب انسپکٹرز،3461اے ایس آئیز،2508ہیڈ کانسٹیبل،27608کانسٹیبل تعینات ہونگے۔5964پولیس قومی رضاکار اور758 سپیشل پولیس اہلکاربھی عید سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔
حساس مقامات پر 182واک تھرو گیٹس، 10923میٹل ڈٹیکٹرزاور2680سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال ہونگے۔آئی جی پنجاب کی عید سیکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت ۔اے کیٹیگری اور حساس مذہبی مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کیلئے سینئر افسران خود فیلڈ میں نکلیں۔
حساس مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی چھتوں پر سنائپرز کو لازمی تعینات کیا جائے۔عید سے قبل سی ٹی ڈی، سپیشل پولیس سمیت دیگر فورسز مل کر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو جاری رکھیں۔