ویب ڈیسک: یہ مہینہ گوگل کی بہترین مفت سروس استعمال کرنے کیلئے آخری موقع ہے، جس کے بعد آپ کو اپنی چیزیں محفوظ کرنے کیلئے صرف 15جی بی اسپیس ملے گی۔
کیا آپ گوگل کے اکاؤنٹ ہولڈر ہوجائیں تیار، گوگل کی مفت فراہم کی جانے والی بہت سی چیزوں میں سے کچھ پر مفتا ختم ہونے کو ہے۔ انگلیوں پر دن گننا شروع کردیں کیونکہ یکم جون آنے کو قریب ہے، یکم جون سے گوگل پر فوٹوز اور ویڈیوز کی لامحدود اسٹورج ختم ہوجائے گی۔ اب جی میل، گوگل ڈرائیو کیلئے صرف 15جی بی مفت اسٹوریج آپ سمیت سب کے حصے میں آئے گی۔
یکم جون 2021 سے ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسی اسٹوریج کا حصہ بن جائیں گی لیکن زیادہ گھبرائیں نہیں گوگل کی نئی پالیسی کا اطلاق تو یکم جون سے ہی ہوگا لیکن یکم جون سے پہلے پہلے جتنی مرضی ویڈیوز اور فوٹوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں تو کرلیں یہ آپ کا بونس ہوگا، یادیں بھی بچ جائیں گی۔