خصوصی عدالتیں سیشن ججز سے محروم، ہزاروں مقدمات التواء کا شکار

Special Courts Lahore
کیپشن: Special Courts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور سمیت صوبہ بھر کی 36 خصوصی عدالتیں سیشن ججز سے محروم، ہزاروں مقدمات التواء کا شکار،ججزکے بغیر چلنے والی عدالتوں میں لاہور  کی8 احتساب، صوبہ بھر کی 7 صارف عدالتوں سمیت دیگر خصوصی کورٹس شامل جبکہ خصوصی عدالتوں میں سیشن ججز کی تعیناتی نہ ہونے سےوکلاء اور سائلین پریشان ہیں۔

لاہور میں 8 احتساب عدالتیں ججز سےمحروم جبکہ تین پرانی اور پانچ نئی قائم ہونیوالی احتساب عدالتیں ججز سے محروم ہیں۔ جج احتساب عدالت نمبر دو، تین اور پانچ لاہور دو اپریل دو ہزار اکیس سے ججز کے بغیر ہے جبکہ لاہور میں نئی قائم ہونیوالی احتساب عدالت نمبر چھ، سات، آٹھ، نو اور  10 میں تاحال ججز کی تعیناتی ہی نہیں ہوسکی۔

جج سپیشل کورٹ، بینک جرائم کورٹ نمبر دو لاہور نو اپریل دو ہزار اکیس،جج بینکنگ کورٹ نمبر 6 لاہور 8 مارچ دوہزار اکیس، سپیشل کورٹ سنٹرل نمبر چھ لاہور دو اپریل دوہزار اکیس،ممبر پنجاب سروس ٹربیونل لاہور میں سیشن جج کی آسامی دو اپریل دو ہزار اکیس سے خالی ہے۔

پریذائیڈنگ آفیسر ڈسٹرکٹ صارف عدالت لاہور یکم اپریل دو ہزار اکیس، پریذائیڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور مارچ دوہزار اکیس سے خالی ہیں۔