ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوبرو اداکارہ سارہ خان کی ’’ننھے مہمان‘‘ کیلئے شاپنگ کی ویڈیو سامنے آگئی  

خوبرو اداکارہ سارہ خان کی ’’ننھے مہمان‘‘ کیلئے شاپنگ کی ویڈیو سامنے آگئی  
کیپشن: Sara ali khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بچے کیلئے کپڑے خرید تی نظر آ رہی ہیں۔
پاکستان کی نامور اداکارہ سارہ خان امید سے ہیں جس کا اشارہ وہ خود اور ان کے شوہر فلک شبیر اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر دے چکے ہیں۔ اداکارہ کے شوہر فلک شبیر  ویڈیو بناتے ہوئے جب سوال کرتے ہیں کہ ’’ یہ کپڑے کس کے لئے خرید رہی ہو‘‘ تو سارہ خان ہنس پڑتی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ یہ کپڑے اپنے آنے والے بچے کیلئے خرید رہی ہیں۔ آپ بھی ویڈیو دیکھیے اور بتائیے ۔

 واضح رہے کہ سارہ خان  کی قبل ازیں بھی ایک ویڈیو ریلیز ہوئی تھی جس میں انہیں قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے لباس سے شائقین نے اندازہ لگایا کہ وہ امید سے ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اگرچہ ان کی تعریف کی گئی، تاہم لوگوں نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں حاملہ بیوی سے کام نہیں کروانا چاہیے تھا۔