شہروز کاشف نے پاکستان کاسرفخر سےبلندکردیا

Shehroz Kashif
کیپشن: Shehroz Kashif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ایک اور اعزاز پاکستان کےنام  رہا،دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا گیا ہے، پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق  دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا گیا ہے،انیس سالہ شہروز کاشف نے آج صبح ماونٹ ایورسٹ سر کی۔ شہروز کاشف کو پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل ہے،شہروز کاشف کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے، شہروز کاشف 17 سال کی عمر میں براڈ پیک پر قومی پرچم لہرا چکے ہیں۔

شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔شہروز نے آج صبح 5 بج کر 5 منٹ پر ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا ہے۔ 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ شہروز پاکستان سے اپنی مدد آپ کے تحت اکیلے نیپال گئے تھے۔