(کومل اسلم)شہر کا موسم ایک بار پھر سے خوشگوار ہوگیا، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہوا چلنے سےشہر کا موسم ایک بار پھر سے خوشگوار ہوگیا، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح سویرے سے ہی شہر کا موسم خوشگوار اور معتدل ہے،ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ،محکمہ موسمیات نے رم جھم کی بھی پیش گوئی کردی۔
آج شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے رم جھم کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رمضان کا آخری عشرہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے شہریوں کی جانب سے گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ گرمیوں میں خوشگوار موسم رمضان المبارک کی برکتوں کی وجہ سے ہے۔