سرکاری یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے لئے بڑی خوشخبری

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو )دس سال بعد سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تقرری کی اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی  تقرری کی اہلیت کا معیار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد صرف پی ایچ ڈی ڈگری نہیں بلکہ یونیورسٹیوں کے صرف فل پروفیسر وائس چانسلر کیلئے اہل ہوں گے۔ اکیڈمک کوالیفیکیشن کی اہمیت کے نمبرز 35 سے کم کر کے 25 کرنے جبکہ تجربہ کے نمبرز 35 سے بڑھا کر 50 کر دیے گئے، وائس چانسلر کی آسامیوں کیلئے اپلائی کرنے والے سینکڑوں امیدواروں میں سے صرف پندرہ امیدواروں کو ہی انٹرویوز کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔