ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال اشرف بھی ارطغرل غازی کے مداح ہوگئے

بلال اشرف بھی ارطغرل غازی کے مداح ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم روڈ ( زین مدنی ) معروف اداکار و ماڈل بلال اشرف ترکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کے مداح ہوگئے۔ ڈرامہ کی تعریف کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بلال اشرف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ ارطغرل غازی ایک شاندار تُرک سیریز ہے جس کی کہانی اور پروڈکشن دونوں ہی بہت زبردست ہیں۔‘

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بلال اشرف نے کہا کہ ’مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ دُنیا بھر میں مقبول اِس تُرک سیریز کو پاکستان کے مقامی ناظرین کے لیے بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

اداکار نے تُرک فن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم اور ڈرامہ دونوں ہی فن کی ایک قسم ہیں اور ہمیں اِس چیز کی پرواہ کیے بغیر کہ یہ فن کسی ملک کا ہے اس کو سراہنے کی ضرورت ہے کیونکہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر  پاکستان ٹیلی وژن نے یکم رمضان المبارک سے ترک  ڈرامے دیریلیش  ارطغرل کی نشریات شروع کی ہیں، دیریلیش  ارطغرل کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔ ترک  ڈرامے دیریلیش  ارطغرل  نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا۔