(حافظ شہباز علی) لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اجازت ملنے کے باوجود شہر کےاکثر جم بند رہے ، جم مالکان اورٹریننگ کرنے والے نوجوانوں نے حکومت سے اظہارتشکر کرتے ہوئےاوقات کارتبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جم کھولنے کی اجازت ملنے کے باوجود شہر میں جم بند رہے ۔شہر کے اکثر جم مالکان نے جم نہیں کھولے جو تھوڑے بہت کھلے وہاں بھی چند لوگ ہی ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے۔ جم مالکان نے جم کھولنے کی اجازت کوخوش آئند قرار دیامگر اوقات کار کو مسترد کرتے ہوئے ان میں تبدیلی کرنے کی اپیل کردی۔
جم میں ٹریننگ کرنے والے پروفیشنل تن سازوں نے بھی جم کھلنے پر خوشی کا ااظہار تو کیا مگر ساتھ ہی جم کے اوقات کار شام اور رات میں کرنے کی اپیل کی۔
جم مالکان، پروفیشنل تن ساز اور کھلاڑی کہتے ہیں کہ ٹریننگ کا وقت شام کاہے، اس لئے حکومت شام چار سے رات 12 بجے تک جم کھولنے کی اجازت دے ۔
دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کے 475 نئے کیس، تعداد 11482 ہو گئی،،لاہور میں مزید 262شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،شہرمیں مصدقہ مریضوں کی تعداد5452ہوگئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے مطابق شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 262 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔لاہور میں 5452 کورونا کے مصدقہ مریض ہیں۔
کوروناوائرس کے باعث پنجاب میں 197 جبکہ لاہور میں 69 اموات ہوچکی ہیں۔کورونا میں مبتلا 323 افراد صحت یاب ہو چکے،اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 546 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے عوام سےاپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں،کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔