انتظامیہ نے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کمر کس لی

انتظامیہ نے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کمر کس لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) میٹروپولیٹن کارپوریشن ان ایکشن، شہر میں داتا دربار کی تزئین و آرائش اور شملہ پہاڑی کی ریسٹرکچرنگ سمیت پانچ میگا ترقیاتی منصوبوں پر ورکنگ تیز کردی، 29 مئی کو فرمز کی پری کوالیفکیشن کےلیے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے۔

ٹاؤن ہال، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کےلیے کمر کس لی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے پانچ میگا ترقیاتی منصوبوں سمیت ایک سونوے اسکیموں پر ورکنگ شروع کردی۔ کورونا وائرس کے باعث روکی گئی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے لیے 29 مئی کو پری کوالیفکیشن طلب کرلی گئیں۔

کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائر سیف انجم نے پیسنٹھ کروڑ کی ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے اجازت دے دی جبکہ پانچ میگا ترقیاتی اسکیمیں کی پری کوالیفکیشن کے لیے اشتہار جاری کردیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دستاویزات کے مطابق سرکلر روڑ کی تعمیر مرمت کے چودہ کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ضرار شہید روڈ کی تعمیر کے لیے سولہ کروڑ، شملہ پہاڑی ریسٹرکچرنگ کے منصوبے کے لیے چار کروڑ اٹھہتر لاکھ، داتا دربار کے بیرونی حصہ کی تعمیر و مرمت کے لیے چار کروڑ اٹھاسی لاکھ اور لاری اڈا کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر تین کروڑ اٹھہتر لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ مین ہول کورز کی خریداری کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ کے ٹینڈرز کردئیے۔

ایک سو پچاس ترقیاتی اسکیمیں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت مکمل ہونگی جبکہ چالیس ترقیاتی اسکیمیں ایم سی ایل کے ہیڈ سے مکمل ہونگی۔