ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہوا تو اگلی بارمزید سخت لاک ڈائون ہوگا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: صوبائی وزیرلیبرانصر مجید خان نے انسداد کورونا کےحوالےسے فیکٹریوں کےدورے پر تبادلہ خیال کرتے ہويے کہا کہ حکومت نےعوام کیلئے لاک ڈائون میں نرمی کی، ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہوا تو اگلی بارمزید سخت لاک ڈائون ہوگا.

صوبائی وزیر لیبرانصر مجید خان نےبجلی میٹربنانےوالی کے بی کے فیکٹری اورایکسپورٹ گارمنٹس بنانے والی چینی فیکٹری چیلنج اپیرل کا دورہ کیا. اس موقع پرڈی جی لیبر پنجاب فیصل نثار چوہدری،ڈائریکٹر لیبر سائوتھ ضیغم عباس مظہر اورندیم اختر و دیگر افسران ہمراہ تھے۔
وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیرپرسختی سےعملدرآمدکرکے ہی کوروناوائرس کی وباء پرقابوپایاجاسکتاہے. مزدوروں کوانکاکھویاہواحق دلوانااولین ترجیحات میں شامل ہے، صنعتی کارکنان کوموجودہ حالات میں محفوظ اورصحت مندماحول مہیاکرنےکی یقین دہانی کراتے ہیں، آئندہ بھی صنعتوں کےسرپرائزوزٹ کیےجائینگے.صنعتوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو مزید سخت لاک ڈائون ہوگا۔
صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ ڈی جی لیبر صنعتی انسپکشن کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، محکمہ لیبرکےافسران کی کارکردگی اطمینان بخش ہےجس میں مزید بہتری لائی جائےگی۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کیسز کی تعداد روز بروز بڑهتی جارہی ہے۔ اب تک صوبے بھرمیں 191 افراد جبکہ لاہور میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد76 ہو گئی۔ 41 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 4 ہزار131 افراد صحتیاب ہوئےاور پنجاب بھر میں اب تک کل 1لاکھ17 ہزار206 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
لاہور میں سب سے زیادہ مریض ایکسپو سنٹرمیں 467، میو ہسپتال میں 389، سروسز میں 17، پی کے ایل آئی میں 96، جناح ہسپتال میں 22، جنرل میں 25، مزنگ ہسپتال میں 12 چلڈرن ہسپتال میں 4اورسوشل سکیورٹی ہسپتال میں 5مریض زیرعلاج ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 3 ملازمین میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بیرون ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔