ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ناظم الامور کا شہباز شریف کو خط

امریکی ناظم الامور کا شہباز شریف کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم:امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور سفیر پال ڈبلیو جونزنے ن لیگ کے صدرشہباز شریف کو خط لکھا ہے، خط میں شہباشریف کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے، نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے جبکہ خط میں کہاگیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں کورونا سے نمٹنے کے لئے اشتراک عمل پر بات کی ہے،کوروناکے پھیلاو کو روکنے کے لئے پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں وسیع تعاون جاری ہے ۔


خط میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستانی نادار طبقات کی مدد کے لئے 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد احساس ایمرجنسی پروگرام میں دی ہےاوریہ امداد 70 ہزارخاندانوں کو خوراک اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے دی گئی ہے جبکہ غزائی کمی کا شکار بچوں کے لئے امریکہ نے 336 میٹرک ٹن خوراک فراہم کی ہے ۔

خط میں کہاگیاہےکہ صحت کےپچاس مراکز کو طبی آلات اور غذایت کی کمی کے شکار بچوں کے علاج کے لئے خوراک فراہم کی گئی ہے، کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ جنگ کے لئے امریکا نے 15 ملین ڈالر نئی فنڈنگ کا وعدہ کیا ہےاورفوری نوعیت کی ضروریات پوری کرنے کی خاطر اضافی امداد کی فراہمی کے لئے پاکستانی حکام سے مل کر کام کررہے ہیں۔

موبائل لیبارٹریز، طبی عملہ کی تربیت، صوبائی آپریشن سینٹرز کی بہتری اور مہاجرین کی مدد کے لئے بھی اقدامات کئے گئے، سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ ان مشکل حالات میں پاکستانیوں کی طرف سے خیرسگالی اور مدد کے اظہار پر شکر گزار ہیں،مشکل حالات سے متاثر ہونے والے پاکستانیوں کے لئے نیک تمناوں اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں ۔

یاد رہے ملک میں آج اب تک کورونا وائرس سے 2 اموات رپورٹ ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 668 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30941 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 245 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 197 اور سندھ میں 189 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 26، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer