ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارطغرل غازی پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول

ارطغرل غازی پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔

ترکی کے تاریخی ڈرامے کی پہلی قسط کو یکم رمضان کو نشر کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔ ڈرامے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ' ارطغرل غازی' کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سبسکرائبرز ہو گئے۔

 جب کہ ڈرامے نے پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ یوٹیوب پر 10 لاکھ سبسکرائبرز کے علاوہ ارطغرل غازی تقریباً روزانہ ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر سر فہرست نظر آتا ہے۔

ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی کو ہی پیچھے چھوڑدیا۔

ارطغرل غازی کے ترکش چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 سالوں میں 1 کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جب کہ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ارطغرل غازی کے پاکستانی یوٹیوب چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ہی ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر  ارطغرل غازی کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پی ٹی وی اور ترکی چینل ٹی آر کے اشتراک سے یہ ڈرامہ یوٹیوب پر پیش کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر  پاکستان ٹیلی وژن نے یکم رمضان المبارک سے ترک  ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی نشریات شروع کی ہیں، دیریلیش ارطغرل کو پی ٹی وی پر نشر کیے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا تھا اور انہوں نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا تھا۔

ترک  ڈرامے دیریلیش ارطغرل  نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا۔

 
 

 

Shazia Bashir

Content Writer