ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں کا اپنی ماؤں کو خراج تحسین

 کھلاڑیوں کا اپنی ماؤں کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مدرز ڈے کے موقع پر قومی کھلاڑیوں نے اپنی ماؤں کو محبت بھرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا بلّا 1500 روپے میں خریدا تھا جو ان کی ماں کی کل جمع پونجی تھی۔

تفصیلات کے مطابق  مدرز ڈے کے موقع پر قومی کھلاڑیوں نے اپنی ماؤں کو محبت بھرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا بلّا 1500 روپے میں خریدا تھا جو ان کی ماں کی کل جمع پونجی تھی۔انہوں نے کہا کہ ماما جی نے انہیں بلّا خریدنے کیلئے سب پیسے دے دیے تھے۔

اْن کا کہنا تھا کہ اپنی ماؤں کی قدر کریں، جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ والدہ کو بہت یادکر رہا ہوں، جب وہ میرے پاس تھیں تو روز مدر ڈے ہوتا تھا۔

فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ مدرز ڈے بہت بہت مبارک ہو، امی جان میرے زندگی میں سب کچھ کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

اْنہوں نے کہا کہ اپنے والدین کی قدر کریں، ان کی عزت کریں، وہ اسی کی حقدار ہیں۔

کرکٹر اظہر محمود نے کہا کہ کیا رہ گیا جہاں میں جب ماں ہی نہیں رہی، ایسا لگا جسم میں جان ہی نہیں رہی۔ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا کہ ماؤں کا بچوں کی زندگیوں پر جو اثر ہوتا ہے، اس کا کوئی جوڑ نہیں۔

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض،احمد شہزاد اور ہاکی پلیئر عماد بٹ نے بھی  ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 
 

 

Shazia Bashir

Content Writer