ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بڑی نااہلی سامنے آگئی

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بڑی نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر کنٹرول شاہراہوں سے 54 فیصد سٹریٹ لائٹس بند ہونے کا انکشاف، شہر میں دو لاکھ 46 ہزار 635 سٹریٹ لائٹس پوائنٹس، ایک لاکھ 37 ہزار 9 سو 64 لائیٹس آپریشنل جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار 71 سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مرکزی شاہراہوں سمیت  274 یونین کونسلز میں سٹیریٹ لائٹس کی رپورٹ نے پول کھول دیا، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے چیف آفیسر ایم سی ایل کو سات دن میں شہر کو روشن کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

رپورٹ کے مطابق شہر کی 214 مرکزی شاہراہوں سمیت یونین کونسلز میں 54 فیصد اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں جبکہ 46 فیصد سڑکیں روشن ہیں، 214 مرکزی شاہراہوں پر سٹریٹ لائٹس کے 15 ہزار 23 پوائنٹس لگے ہیں۔ 6 ہزار 8 سو 68 لائیٹس چالو جبکہ 8 ہزار 4 سو 5 لائٹس بند پڑی ہیں۔

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ہی شہر کی تمام شاہراہوں اور یونین کونسلز کی اسٹریٹ لائٹس سو فیصد آپریشنل ہوں گی، اس کے لیے 17 کروڑ سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔