پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ

پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) واٹر کمیشن نے پانی کے ضیاع پر جرمانہ پانچ سو سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردیا، ڈی ایچ اے سے ایکوفر چارجز وصولی کے لئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز، چیف آفیسر ایم ای ایل محمود مسعود تمنا، ڈی ایم ڈی آپریشنز اسلم نیازی سمیت ڈولفن، پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران شریک ہوئے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ واسا نے ایکوفر چارجز کی مد میں دو ماہ میں 21 کروڑ روپے اکٹھے کئے ہیں جبکہ واسا کا ریونیو بڑھانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر و فوکل پرسن اسامہ نیازی نے بتایا کہ اب تک ری سائکلنگ پلانٹس نہ لگانے والے 131 پلانٹس سربمہر کردئیے گئے ہیں۔ ایم ڈی واسا کی سفارش پر پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف چالان کی رقم پانچ سو سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کردی  گئی ہے۔ اجلاس میں چیئر واٹر کمیشن نے ایل ڈی اے اور پی ایچ اے کے نمائندے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ اجلاس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیئر واٹر کمیشن نے ہدایت کی کہ ڈی ایچ اے سے بھی ایکوفر چارجز وصول کئے جائیں جس کے لئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کو خط لکھا جائے۔