پنجاب پولیس حکومتی ادارے کو چونا لگانے میں بازی لے گئی

پنجاب پولیس حکومتی ادارے کو چونا لگانے میں بازی لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) حکومتی اداروں کو نقصان پہنچانے میں لاہور پولیس بازی لے گئی، لاہور پولیس سے لیسکو کا کروڑوں کے واجبات لینا خواب ہی بنتا جا رہا ہے، ستائس کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا نہ کرنے پر لیسکو نے بجلی کاٹنے کا نوٹس آئی جی کو بھجوا دیا ہے۔

لیسکو کے 27 کروڑ بیاسی لاکھ کے بل محکمہ پولیس دبا کے بیٹھ گیا ہے جس پر لیسکو نے آئی جی پنجاب کو ایک مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب پولیس کے 378 ایسے میٹر ہیں جن کی ماہ فروری تک ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ لیسکو نے کنکشن کاٹنے کے لیے آئی جی پنجاب کو نوٹس بھجوا دیا۔

آئی جی پنجاب کے زیر استعمال آفس کے ذمہ ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے واجب الادا ہیں جبکہ سیسی پی او بشیر احمد کے دفتر کا بل ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد واجب الادا ہے۔لاہور سمیت دیگر اضلاع میں تین سو اٹھائیس میٹر جو پولیس کے زیر استعمال چل رہے ہیں ان کے بل ادا نہیں کیے گئے۔

لیسکو نے عندیہ دیا ہے کہ چند روز تک بل ادا نہ کیے گئے تو تمام کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے۔