سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) سونے کے زیوارات کی شوقین خواتین کی پریشانی میں اضافہ، 2 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں مندی کے گہرے بادل منڈ لانے لگے۔

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان آگیا کیونکہ گزشتہ 2 روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا انہتر ہزار سات سو روپے کا جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا تریسٹھ ہزار آٹھ سو تراسی روپے کا ہوگیا ہے۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کہتے ہیں ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا تئیس ڈالر فی اونس مہنگا ہوا اور مقامی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ پچاس پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حاجی محمد افضل نے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی تیسری بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی مانگ میں اضافہ ہے۔

تاہم سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے پر خواتین صارفین نے گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے سونا مزید مہنگا ہوا تو مصنوعی جیولری پر اکتفا کرنا پڑے گا۔