(سعدیہ خان) قدرت اہلیان لاہور پر مہربان ہوگئی، سورج چھٹی پر چلا گیا، محکمہ موسمیات نے لاہور میں بادل برسنے کی پیش گوئی کردی۔
قدرت روزے داروں پر مہربان ہوگئی، باغوں کے شہر لاہور کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیز ہوا چلنے سےموسم حسین ہوگیا،گرمی کا زور ٹوٹنے سے روزے داروں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا تیسرا نیا سسٹم اپر اور ساوتھ پنجاب میں داخل ہوا ہے، جس سے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سپیل کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے پر محیط ہے، آئندہ ہفتے بھی لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ منگل اور بدھ کے روز تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوگی۔