ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، والدین پولیس کےساتھ ہراساں کر رہے ہیں، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی خاوند کے ساتھ سیشن عدالت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مغل پورہ کی رہائشی انیس سالہ سعدیہ کا کہنا تھا کہ پولیس خاوند کوگرفتار کرنےکیلئےچھاپے مار رہی ہے، لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نےسعید سے پسند کی شادی کی ہے جبکہ والدین نےاغوا کا پرچہ درج کرادیا۔

 سعدیہ نے کہا کہ اسےکسی نےاغوا نہیں کیا، وہ بالغ ہے اوراسے اپنا فیلصلہ کرنے کا حق حاصل ہے، والدین اور پولیس کو ہراساں کرنے سےروکا جائے، ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نےسعدیہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار جوڑے کی جانب سے رانا صائم علی خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نےایس ایچ اومغل پورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

Shazia Bashir

Content Writer