سٹی42: کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نےسٹورز پرآٹا، چینی، دال چنا اورچنے فراہم کر دئیے، تاہم مشروبات، چاول اورکھجور سمیت چند اشیا تاحال فراہم نہ کی جا سکیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے رمضان پیکج کےتحت عوام کو ریلف دینےکا خیال آ ہی گیا، حکومت نےیوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی، دال چنا اورسفید چنا کی فراہم کردیا ہے، تاہم ساتھ ہی ساتھ سٹورز پر مشروبات کی قلت پیداہوگئی جبکہ دیگردالیں، چاول اور کوکنگ آئیل کی فراہمی بھی نہ ہو سکی۔
یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کا کہنا ہےکہ چینی، آٹا اوردالیں بنیادی اشیا ہیں اوران اشیا کی دستیابی کےباعث ہی گاہک سٹورزکا رخ کرتے ہیں، انہیں امید ہے کہ اب رمضان پیکج کے تحت اشیا کی فراہمی جاری رہے گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی یوٹیلٹی سٹورز پرجو اشیا موجود نہیں انکی فراہمی کو ممکن بنایا جائے تاکہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلف مل سکے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی فراہمی کر کے ہی ادارے کو خسارے سے نکالا جا سکتا ہے۔