وزیراعلیٰ پنجاب کا کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑا تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) اب چار سال کی بجائے تین سال کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والا مستقل ہوسکے گا، حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز ہونے والے کیبنٹ کمیٹی اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے قانون میں ترامیم کرنے کی منظوری دی۔ محکمہ قانون اور ریگولیشن کی سفارشات پر پنجاب کے کنٹریکٹ افسران اور ملازمین کے لیے چار سال کی بجائے تین سال سروس کی شرط رکھ دی گئی ہے۔ کسی بھی سرکاری محکمے میں تین سال تک کام کرنے والا ملازم قانون 2018 کے مطابق مستقل ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے پر کیبنٹ ونگ نے نٹس آف میٹنگ جاری کیے اور باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ جس کے لیے محکمہ ریگولیشن اب باقاعدہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اس سے قبل چار سال کا ٹائم فریم کنٹریکٹ ملازم کو مستقل کرنے کا رکھا گیا تھا۔