شاہد ندیم سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم نے سمن آباد کے علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے گیس چوری پکڑ لی۔عدم ادائیگی پر صارف کا کنکشن منقطع تھا لیکن صارف نے کنکشن منقطع ہونے پر ڈائریکٹ سپلائی لگا رکھی تھی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم نے سمن آباد میں چھاپا مار کر صارف شہزاد خان کو گیس چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، سوئی ناردرن حکام کے مطابق عدم ادائیگی پر صارف کا کنکشن منقطع تھا لیکن صارف نے کنکشن منقطع ہونے پر ڈائریکٹ سپلائی لگا رکھی تھی۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں:سوئی ناردرن نےکروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی
سینئرڈسٹری بیوشن آفیسر شرافت علی چوہدری نے بتایا کہ صارف شہزاد خان نے بطور پولیس انسپکٹر اپنا تعارف کروایا تاہم گیس چوری میں ملوث ہونے کی وجہ سے مزاحمت کے باوجود آپریشن مکمل کر کے محکمانہ و قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔