لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: لاہور میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ اہل اسلام کو  شہرِ رمضان کا آغاز مبارک ہو۔ 

چاند دیکھنے کے لئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور مین ہو رہا ہے جہاں سورج لاہور کے بعد غروب ہوتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاہور مین چاند دیکھے جانے کی شہادتیں مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں۔ 

مولانا ابو الخیر آزاد کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان

بعد ازاں  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ، کل منگل کے  روز پاکستان میں پہلا روزہ ہو گا۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کے اجلاس میں شہادتیں موصول ہونے کے بعد  مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان میں کل پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا، تمام صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ اور وفاقی دارالحکومت  اسلام آبا سے چاند نطر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔ 

 رویت ہلال کمیٹی  کےاجلاس میں ممبران ڈاکٹر محمد حسین اکبرسید مشاہد حسین ،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پاکستان مولانا محمد اشرف علی اور مفتی فیصل احمد اجلاس میں شریک ہیں،مفتی علی اصغر عطاری ، مولانا محمد یسین ظفر ۔مولانا علامہ پیر سید شاہد علی جیلانی ، مولانا حافظ عبدلغفور اور مفتی قاری مہراللہ اور سپارکو  کےنمائندہ غلام مرتضیٰ   شریک تھے۔