رمضان کےپہلےعشرےمیں ابررحمت برسنےکی پیش گوئی

رمضان کےپہلےعشرےمیں ابررحمت برسنےکی پیش گوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)رمضان کےپہلےعشرےمیں ابررحمت برسنےکی پیش گوئی کر دی گئی۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کےدوران بارش ہوگی۔آج ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے  شہر کا موسم خوشگوار ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے  جبکہ ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

رمضان کے پہلے عشرے میں ابر رحمت وقفے وقفے سے برستے رہنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چھٹے نمبر پرہے۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 190 ریکارڈ ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں ، کرک، کوہاٹ، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیراور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔