ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

 کورونا کے بعد ایک اور خطرناک وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور چین میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ چین کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور چین میں انفوائنزا وائرس اے کی ایک قسم “ایچ تھری این ٹو” تیز سے پھیل رہا ہے جبکہ بھارت میں 2 اموات بھی رپورٹ ہوئیں, بھارت کے ہسپتالوں میں داخل 90 فیصد مریض انفلوئنزا کی قسم “ایچ تھری این ٹو” اور “ایچ ون این ون” میں مبتلا ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں اس نئے وائرس سے 82 سالہ شخص جبکہ ہریانہ میں 60 سالہ شخص ہلاک ہو گئے۔ ان دونوں افراد کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مذکورہ بیماری کو ہانگ کانگ فلو بھی کہا جا رہا ہے اور یہ ذیابیطس، بلڈ پریشر، کمزور مدافعت کے افراد کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔

چین میں بھی اس وائرس کے اثرات سامنے آئے ہیں جس کے بعد چین کے شہر شیان میں لاک ڈاؤن لگا دیا اور تمام اسکولز بند کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی اس بیماری سے متعلق خبردار کر دیا تھا کہ یہ چین کے شمال اور جنوبی صوبوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور اسے نہ روکا گیا تو خطرناک نتائج سامنے آئیں گے۔