گوگل کا اینڈ رائڈ صارفین کیلئے نیا فیچر 

google archiving
کیپشن: google archiving
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سرچ انجن ویب سائٹ گوگل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز صارفین کے لیے موبائل اسٹوریج کو زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

 رپورٹ  کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے آرکائیونگ نامی نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جسے صارفین رواں برس میں ہی اپنے زیرِ استعمال لا سکیں گے۔

اس فیچر  کے تحت  گوگل  کسی ایپ کو مکمل ان انسٹال یا ڈیلیٹ کرنے کی بجائے یہ فیچر اس کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر روک دے گا اور ایک نئے قسم کے اینڈرائیڈ پیکج کو شکل دے گا جسے 'آرکائیو اے پی کے' کا نام دیا جائے گا۔یہ پیکج ڈیٹا کو اس وقت تک کے لیے محفوظ کرے گا جب تک صارفین ایپ کو مکمل طور پر ری اسٹور نہ کردیں۔

 اسی طرح صارفین کسی بھی ایپلیکیشن کو موبائل اسپیس یعنی میموری اسٹورج کا مسئلہ حل کرنے کےلیے ڈیلیٹ کرنے بجائے آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں۔