ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگئی، طبی امداد کیلئے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر رومان رئیس کی دو سالہ بیٹی گھر کے پہلی منزل سےگر کر زخمی ہوگئیں ہیں، کرکٹر کی بیٹی کو سر پر چوٹ لگی جبکہ ان کی ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے، بچی کو زخمی حالت میں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے۔
بچی کے ساتھ حادثہ کیسے پیش آیا؟ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس طویل عرصے سے قومی ٹیم میں شامل نہیں تاہم پی ایس ایل سیزن سیون میں انہوں نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، انہوں نے رومان رئیس فاؤنڈیشن بنارکھی ہے، جس کے تحت وہ غریبوں کی امداد اور انہیں کھانا فراہم کرتے ہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے اسی کارخیر کے آغاز کرونا لاک ڈاؤن کے دوران کیا تھا، جس کے لئے انہوں نے اپنی ڈیبیو کیپ، کرکٹ بیٹ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ نیلام کی تھی۔